سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم


کراچی: پاک سری لنکا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی 500 روپے والی ٹکٹیں ختم ہوگئیں جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی بھی کم ہی رہ گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ایک مرتبہ پھر چھکے اور چوکوں کی بارش دیکھنے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ٹکٹوں کی خریداری میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے میچ کا 500 اور 1500 روپے والا ٹکٹ ختم ہوگیا جبکہ تین سے پانچ ہزار والا اب بھی دستیاب ہے۔

دوسری جانب مہمان ٹیم کی آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹر میں تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

پویلینز کی چھتوں کی مرمت کے ساتھ رنگ و روغن کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے جبکہ اسٹینڈز میں لگی کرسیوں کو بھی چمکایا جارہا ہے۔

آئی لینڈرز 25 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ اکتوبر کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں