بچے کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، پولیس

فیصل آباد: حوا کی ایک اور کمسن بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

فائل فوٹو


سمندری: ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں پولیس نے دو ملزمان کو بچوں کیساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف بجرم 377 ت پ کے تحت تھانہ ترکھانی میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

مقدمہ متاثرہ بچے کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم عمر نے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سے بلیک میل بھی کیا۔

ملزمان کے قبضہ سے بدفعلی کی ویڈیو برآمد کر کے فرانزک رپورٹ کے لیے لاہور بھیجو دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بچے رضامندی سے اغوا کار کیساتھ گئے‘

خیال رہے کہ چند روز قبل سمندری کے نواحی گاؤں 222 گ ب میں تین بچوں سے زیادتی کی خبر آئی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان محسن، عبد الرحمان، احد اور دیگر دو ملزمان معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیو بنا کت بلیک میل کرنے میں ملوث پائے گئے۔

پولیس نے تین بچوں کے والدین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ متاثرین کے مطابق ملزمان 35 سے زائد بچوں کے ساتھ بدفعلی کر چکے ہیں اور انکی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

ایک 10 دس سالہ متاثرہ بچے کی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مجبور کرتے کے جاو اپنی والدہ کو بھی لے کر او اس کے ساتھ بھی زیادتی کرنی ہے۔

ملزمان کو جب علم ہوا کہ پورے گاؤں کو پتا چل چکا ہے تو وہ اپنے خاندان کے ہمراہ گھروں کو تالا لگا کر فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان متاثرین کو ڈراتے اور قتل کی دھمکیاں دیتے اور پھر بچوں کو کہتے اگر تم نے گھر جا کر بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دیں گے۔

متاثرین نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد حراست میں لیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔


متعلقہ خبریں