نیب کازیر التوا ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہیں جن کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ادارے نے 22ماہ میں 600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے اور  71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث 43 ملزمان کو پکڑا گیا اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو اربوں روپے واپس دلوائے گئے۔

نیب پریس ریلیز

نیب کے مطابق عدالتوں سے بدعنوان عناصر کو سزا دلوانے کی شرح 70فیصد ہے جو کسی بھی انسداد بدعنوانی کے ادارے کی نہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بد عنوانی کے بڑے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ان کے ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیلپ اورگیلانی سروے کے مطابق 59  فیصد افراد نے نیب کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا جو عوام کے اعتماد کا ثبوت ہیں۔


متعلقہ خبریں