نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی جائے۔

مذکورہ انکشاف پاکستان کے ایک سینئر صحافی شاہد مسعود نے اپنے براہ راست پروگرام میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے کیوں کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ اگرعثمان بزدار رہیں گے تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا، جو کام ہم نہیں کر سکتے وہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل میں بیٹھ کر سابق وزیراعظم نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ عثمان بزدار کوہٹانے والی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے۔

صحافی کے مطابق عمران خان کی جماعت میں متعدد لوگ اور مقتدر حلقے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں کیوں کہ عثمان بزدار کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

خیال رہے کہ ماضی قریب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تو کوئی نہیں جانتا۔

سابق ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے بھی کہا تھا کہ جس کو عثمان بزدار پسند نہیں وہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ جائے۔

ان بیانات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم نے ملاقات کی اور شہبازگل کو ہٹانے کا کہا تھا۔


متعلقہ خبریں