جنوبی افریقہ نے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

بنگلور: جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں بھارت کو 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر بنگلور میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کے باؤلرزربادا نے 3 جبکہ ہینڈرکس اور فورٹو ان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 52 گیندوں پر 79 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ تیمبا بوما 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی باؤلرز باوجود کوشش کے جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ گرانے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو ہدف 17 ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم

شاندار باؤلنگ کرانے پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بیورن ہینڈرکس کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں