کشمیر دنوں یا ہفتوں کی لڑائی نہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


نیویارک/اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کی جنگ دنوں یا ہفتوں کی نہیں، اس کے لیے بھرپور کوششیں درکار ہیں۔

امریکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی اہم مصروفیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں، کشمیریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر کشمیر کی جنگ لڑنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یہاں کشمیر کی صحیح صورتحال دنیا کے سامنے پیش کرنے آئے ہیں اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

وزیرخارجہ کے مطابق عمران خان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی تعریف کی۔

عمران خان نے امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر ٹرمپ کے سامنے اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق لنزے گراہم سے درخواست کی گئی ہے کہ مستقبل میں بھی مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم کی زالمے خلیل زاد سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ زالمے خلیل زاد نے افغانستان میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

افغانستان کے بارے میں سوال کا جواب دیتا ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے اور پاکستان آج بھی بات چیت پت زور دیتا ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے پوچھا جائے گا کہ ان کی پاکستان سے کیا توقعات ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ  اس وقت ہوسٹن میں لاکھوں پاکستانی، سکھ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد احتجاج کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں