ماحولیاتی آلودگی خطے کا اہم ترین مسئلہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاورعلی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں کو مضبوط بنیادوں پراقدامات کرنا ہوں گے۔

عدالت عظمی کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ ایشیاء پیسیفک ماحولیاتی انصاف کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

کانفرنس کا انعقاد لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق وماحولیات جان ناکس، ملائیشیا، ویتنام، افغانستان، سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک سے مندوبین نے شرکت کی۔

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس شیخ نجم الحسن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سید منصورعلی شاہ سمیت  ججز اور سینیئر وکلا بھی کانفرنس میں شریک رہے۔

جسٹس محمد یاورعلی کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اورلاہور ہائی کورٹ کا کرداراہم ہے، صحت مند ماحول فراہم کرنے کےلیے باقاعدہ قوانین موجود ہیں۔ جدید سائنسی بنیادوں پرماحول کی حفاظت یقینی بنانا ہوگی۔

1992میں پاکستان نے تحفظ ماحولیات ایکٹ پاس کیا۔ جب کے 2012 میں بھوربن میں ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ماحول کی بہتری کے لیے ڈیکلیریشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ججزکی ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں