جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا تاہم راولپنڈی ، ہزارہ  ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات کو مطلاع کیا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران  جنوبی پنجاب  اورصوبہ سندھ میں  کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں لسبیلہ 44، سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں