اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، 359 پوائنٹس کی کمی

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار مندی کا شکار ہو گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 359 پوائنٹس گر گئی۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 111 پوائنٹس پر موجود تھی۔ ابتدا میں 26 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 32 ہزار 147 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی۔

ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور پھر کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 401 پوائنٹس تک گر کر 31 ہزار 710 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام 359 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 751 پوائنٹس پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کو ایک ماہ میں 152 ارب روپے کے پرائز بانڈز واپس مل گئے،سی ڈی این ایس

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 64,500,560 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,528,874,814 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کاروبار کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج کا اختتام مثبت زون میں 92 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں