20 سالہ پاکستانی لڑکی نے 49 سالہ چینی باشندے سے شادی رچا لی


رائیونڈ: 20 سالہ پاکستانی لڑکی نے 49 سالہ چینی باشندے سے شادی رچا کر تین سال قبل ہونے والے پیار کو ساری عمر کے ساتھ میں بدل دیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی ثمرین اور چینی نوجوان وانگ شنقائی ایک ہی فیکٹری میں اکٹھے کام کرتے تھے اور وہیں دونوں نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا۔

ثمرین اور وانگ شنقائی تین ستمبر کو اوکاڑہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کے ولیمے کی رسم رائیونڈ میں ایک نجی شادی ہال میں منعقد کی گئی۔

وانگ اور ثمرین کی شادی کے بارے میں لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ان دونوں کی شادی سے بہت خوش ہیں اور یہ کہ وانگ شنقائی نے رائیونڈ میں واقع اپنا تین مرلہ مکان ثمرین کے نام کردیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جاپانی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شخص سے شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: http://سوشل میڈیا کی ایک اور دوستی نے دو دل ملا دیے

ہم نیوز کے مطابق کونا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور ان کا نیا نام آمنہ رکھا گیا ہے۔

شہزاد کے گھر والوں نے کونا کا گھر میں شاندار استقبال کیا جبکہ جاپانی دلہن نے مہندی لگائی اور دلہا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

کونا کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں۔


متعلقہ خبریں