فواد عالم، پاکستانی کرکٹ کے بدقسمت ترین کھلاڑی

دوسرا ٹیسٹ: فواد عالم گیارہ سال بعد دوبارہ ٹیم میں شامل

کراچی: اگر پاکستان کی کرکٹ میں بدقسمت ترین کھلاڑیوں کی فہرست مرتب دی جائے تو بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد احمد کا نام پہلے نمبر پر ہو گا۔

فواد عالم پاکستان کے ڈومیسٹک میں ہر طرز کی کرکٹ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے دکھائی دیئے تاہم اب تک وہ سیلکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

حال میں فواد عالم نے قائداعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے خلاف اپنے کریئر کی 31 ویں سینچری اسکور کی۔

انہوں نے اب تک 247 اننگز میں 11 ہزار 559 رنز بنائے ہیں جس میں 42 مرتبہ وہ ناقابل شکست رہے، اور اس سینچری کی بدولت ان کے کرئیر کی اوسط 56.38 ہو گئی ہے۔

ان سے بہتر اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے ہنوما وہرای 60 کی اوسط سے پہلے، بنگلہ دیش کے مصدق حسین59.58 کی اوسط کے ساتھ دوسرے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 59.05 کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب فواد عالم اپنے آپ کو بدقسمت کھلاڑی تصور نہیں کرتے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا کام میدان کے اندر کارکردگی دکھانا ہے، اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں، آپ ہمیشہ وہ چیز حاصل نہیں کر سکتے جسے آپ چاہتے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے جبکہ ٹیم میں منتخب کرنا سیلکٹرز کا کام ہے، مایوس ہونا قدرتی عمل ہے جب آپ اتنی محنت کررہے ہوں اور کوئی نوٹ نہ کرے اس پر دکھ ضرور ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں