وزیراعلیٰ پنجاب نے چکوال میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چکوال میں ’یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب‘ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب حکومت نے چکوال میں یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے۔

ڈرافٹ شدہ بل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام سے چکوال اور ملحقہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے صوبے میں 4 نئی یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے یہ اعلان لاہور میں صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔

سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب کو صحت اور تعلیم کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سوشل سیکٹر پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

سردار عثمان احمد خان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں 4نئی یونیورسٹیاں بناکر معیاری تعلیم کا عہد پورا کریں گے


متعلقہ خبریں