شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان مقرر


دبئی: قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر دبئی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قلندرز کے مالک شاہد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کر رہی ہے جس کی بے حد خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کرکٹ کا بڑا نام ہیں جن کی لاہور قلندرز میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ جب سے سنا ہے کہ ٹی 10 لیگ اس مرتبہ ابو ظہبی میں کھیلی جا رہی بہت خوش ہوں۔ اس چھوٹے طرز کی کرکٹ کا مقصد شائقین کو تفریح فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 10 ایک الگ نوعیت کی کرکٹ ہے جس میں بلے بازوں کو پہلی گیند سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنا پڑتا ہے۔

ٹی 10 لیگ کا تیسرا ایڈیشن شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے  ٹی10 لیگ کو قانونی لیگ کا درجہ دے رکھا ہے۔

آئی سی سی چیف رچرڈسن نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کے اچھے یا برے ہونے کا فیصلہ امارات کرکٹ بورڈ پر چھوڑتے ہیں، اگر وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں تو ہم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

 


متعلقہ خبریں