حکومت پنجاب نے 56 کروڑ روپے کا قرض ’ضائع‘ کردیا؟

پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا گیا 56 کروڑ روپے کا قرض مبینہ طور پر ضائع کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تحریک التواء کے متن کے مطابق پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں سے 56 کروڑ کا قرض ضائع کر بیٹھی ہے۔

تحریک التواء میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب سے فنڈز کے ضیاع پر جواب طلب کرلیا۔

وفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضوں سے جاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ متحرک ہوگئے ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ وفاق نے پنجاب حکومت سے صوبائی اکاونٹس سے ضائع کیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی محکموں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 56 کروڑ روپے کا قرض ضائع ہوگیا۔

تحریک التواء میں مزید کہا گیا کہ ان محکموں میں پی ایند ڈی بورڈ، آبپاشی اور محکمہ سیاحت شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں