پی پی پی نے جے یو آئی (ف) کا مؤقف مسترد کردیا

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ پر اختلاف سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) یا رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دھرنے میں شرکت سمیت مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی پی رہنما نیر بخاری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلانے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے پاس جبکہ رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو اے پی سی یا پھر اکرم درانی رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ مشترکہ حکمت عملی اے پی سی یا رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مرتب کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنیئر رہنماؤں کی بیٹھک سے قبل پیپلز پارٹی پر تنقید کا جواز نہیں بنتا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز