خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹورازم ایکٹ 2019 تیار


پشاور:  خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹورازم ایکٹ 2019 تیار۔ ایکٹ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ٹورازم ایکٹ کے تحت وزیراعلی کی سربراہی میں پالیسی ساز بورڈ قائم کیا جائے گا۔  ٹورازم ڈائریکٹریٹ کے ملازمین کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا۔

ایکٹ کے تحت ٹورازم پولیس کو قانونی حیثیت بھی مل جائے گی۔ سیاحتی زونز دریاﺅں کے تحفط سے متعلق آرڈیننس، فارسٹ آرڈیننس اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام میں ایک اور اضافہ ’’سمندر کٹھہ‘‘

ایکٹ کے تحت  ٹورازم اتھارٹی نجی شعبہ کے تعاون سے معاملات کو چلانے کی مجاز ہوگی۔ اتھارٹی سیاحوں سے سیاحتی ٹیکس وصولی کی بھی مجاز ہوگی۔

ایکٹ کے تحت خلاف ورزیوں پر سیاحوں کو 10 ہزارروپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سیاحوں کا کیس عدالت بھجوایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں