سیاست میں آنے کا بہت دل چاہتا ہے، شاہد آفریدی

اپنے کرکٹ کیرئیر میں بابرا عظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا، شاہد آفریدی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سیاست میں آنے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کا جواب دے دیا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئے روز شمولیت کی پیشکش موصول ہوتی رہتی ہیں اور میرا سیاست میں آنے کا دل بھی بہت چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک فاؤنڈیشن کے لئے فلاحی کاموں میں مصروف ہوں اور بطور سیاست دان بھی کام کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پر ملک سے بیروزگاری اور غربت ختم کرنے کی ضرورت ہے، باتیں بہت ہو چکی ہیں اب عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا ملک کی عدالتیں آزاد ہیں انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے، اور جس کی حکومت ہے وہ اپنا کام بخوبی سرانجام دے۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بہت امیدیں دلائی ہیں اورعوام کو بھی حکومت سے بہتری کی امید ہے، ہمیں اس وقت ایک قوم بننے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مسائل سے گھرا ہوا ہے، ہمیں  نہیں پتہ ہمارا دوست کون ہے، جو ہیں وہ ناراض بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم اس وقت اکیلے ہیں، قومی اسی وقت اٹھ سکتی ہیں جب آپس میں اتحاد ہو۔


متعلقہ خبریں