اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اتوار کے روز چھانگلہ گلی میں ہائیکنگ کے دوران کچرا چُنا اور کچرے سے بھرا بیگ کوڑا دان میں بھی ڈالا۔
عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ہائیکنگ کے دوران کچرا چنتے دکھایا گیا ہے۔
Sad to see tourist take a trek & enjoy a picnic but leave plastic bottles all over the trail – we tried to pick as many as we can pic.twitter.com/QrvroNpFJh
— Awab Alvi (@DrAwab) September 22, 2019
تصویر کے ساتھ یہ پیغام بھی تحریر ہے کہ ’سفر کے دوران ہم کچرے کے تھیلے اپنے ساتھ رکھتے ہیں مگر سفر ختم ہوتے انہیں واپس ساتھ لے جانا بھول جاتے ہیں۔ ہمارے شہریوں کو جہاں اس ملک کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کا حق ہے وہیں بطور سیاح اپنی ذمہ داریوں کا ادراک بھی بہت ضروری ہے۔‘
شیئر کی گئی دوسری تصویر میں صدر مملکت کو کچرا ٹھکانے لگانے یعنی کوڑا دان میں ڈالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
During our treks we usually take trash bags on our treks but accidentally forgot them, next time will do more. Our citizens need to be educated to enjoy this beautiful county but be Responsible Tourists
A strong message set by @ArifAlvi @PresOfPakistan #ResponsibleTourism pic.twitter.com/h6ZdpZLBF2
— Awab Alvi (@DrAwab) September 22, 2019
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دیکھ کر دُکھ ہوا کہ سیاح پکنک انجوائے کرنے مختلف جگہوں پر جاتے ہیں مگر پلاسٹک کی بوتلیں اور کچرا وہیں بھول آتے ہیں، لہٰذا ہم سے جتنا ہو سکا ہم نے کچرا اٹھایا۔