شہباز-فضل ملاقات کی اندرونی کہانی

شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسلام آباد: گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقاتوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر ن لیگ نے تجویز پیش کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اہم سیاسی جماعتوں کو آزادی مارچ میں لانے کے لیے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کرائی جائے۔

ملاقات کے دوران ن لیگی رہنما نے کہا کہ ناکام معاشی پالیسیوں اور حکومت کے خلاف ہر محاذ پر احتجاج کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں جانے کی صورت میں مسلم لیگ ن تین اکتوبر سے عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔

ن لیگ 30 ستمبر کو مجلس عاملہ اور فیصلوں سے قبل نواز شریف سے حتمی اجازت لے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران اس بات پر بھی تفصیلی بحث ہوئی کہ احتجاجی مارچ میں دونوں جماعتوں کی قیادت کس طرح روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں