اسلام آباد دھرنا:جمیعت علمائے اسلام ف کا پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطہ


اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالے سے جمیعت علمائے اسلام ف نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی طرف سے اکرم درانی نے پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری سے رابطہ کیا ہے اور دھرنے میں شرکت سمیت مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے اے پی سی یا رہبر کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ایف کے موقف کو مسترد کردیاہے۔

نیر بخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جے یو آئی ایف کے رہنماؤں کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر افسوس ہوا،جے یو آئی ایف کے رہنماوں کو اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلانے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے پاس جبکہ رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی ہیں،مولانا فضل الرحمان چاہیں تو اے پی سی بلا سکتے ہیں۔ اے پی سی نہیں تو اکرم درانی رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔

نیر بخاری نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی اے پی سی یا رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مرتب کی جائے،سینیئر رہنماوں کی بیٹھک سے قبل پیپلز پارٹی پر تنقید کا جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز-فضل ملاقات کی اندرونی کہانی


متعلقہ خبریں