وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب  بورس جانسن سے ملاقات


نیویارک:  وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب  بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور انہیں  کشمیر کی صورتحال سے آگاہ  بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد  کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا ، امید ہے افغان امن عمل جلد دوبارہ شروع ہوگا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نے افغان مسئلے کی سیاسی اور پر امن حل کے لئے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ  پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں،  پر امن ہمسائے کے ویژن پر عمل درآمد کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں تشدد کی حالیہ لہر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کے لئے بھی افغانستان میں امن ضروری ہے، تمام فریقین مشترکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے مفاہمت کی حمایت کریں۔

اس دورن  زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کی حمایت پر وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کررہے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ ساڑھے نوبجے رات کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج ہو گی


متعلقہ خبریں