کار کے رینٹل پاور پراجکیٹ ریفرنس: شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیر کے روز احتساب عدالت اسلام آباد کو بتایا کہ  کار کے رینٹل پاور پراجکیٹ ریفرنس کے شریک ملزم محمد انور بروہی نے پلی بارگین کر لی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد انور بروہی نے 85 لاکھ 55 ہزار میں پلی بارگین کی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے وکیل نے پلی بارگین کی درخواست دائر کی  تھی  جو چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارکے رینٹل پاور کیس، ملزم بابر ذوالقرنین کا فرنٹ مین گرفتار

نیب کے تفتیشی افسر اصغر خان نے عدالت کو بتایا کہ  پلی بارگین کی رقم ملزم محمد انور بروہی سے وصول کر لی گئی ہے۔

کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع سمیت نجی کمپنیوں کے  اہلکار نامزد ہیں۔

ملزمان پر رشما پاور پلانٹ میں 38 کروڑ ، گلف پاور پلانٹ میں 49 کروڑ ، ینگ جنریشن میں 43 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں