نومبر تا جون  تک چھ انسداد پولیو مہمات کا شیڈول جاری

پولیو ٹیم پر حملہ، لیڈی ہیلتھ ورکر مار پیٹ سے بے ہوش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے نومبر تا جون  تک چھ انسداد پولیو مہمات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 

انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ  قومی مہمات میں 4 کروڑ جبکہ ذیلی مہمات میں ڈیڑھ کروڑ  سے دو کروڑ بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔ تین قومی مہمات میں ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک بھر میں تین مہمات میں خصوصی اضلاع میں قطرے پلائیں جائیں گے۔

قومی انسداد پولیو مہمات دسمبر، فروری اور اپریل میں ہوں گی،انسداد پولیو مہمات کا تعین عالمی سطح کے ماہرین کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ نومبر سے جون کا موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے موزوں ہے۔ نومبر تاجون پولیو مہمات کی کامیابی کے لئےمؤثر حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام نے میڈیا کے توسط سے ملک بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہمات میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس  کے لئے مختص’ انسداد پولیو ڈیوٹی الاؤنس‘ میں خرد برد کی شکایات


متعلقہ خبریں