کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں, راجہ فاروق حیدر


لاہور: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

ہربنس پورہ میں استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو مودی کی جنونی حکومت نے جنوب مشرقی ایشیا میں نیا ایجنڈہ پھیلانے کا آغاز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  13 جولائی 1931 کو سری نگر میں 14 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا تھا تو لاہور میں کمشیر کے لئے پہلا جلوس نکلا تھا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 1989 کے بعد مقبوضہ کمشیر میں مسلح جدوجہد شروع ہوئی کیونکہ 1987 کے انتخابات کے نتائج تبدیل کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت طاقت کے زعم میں کشمیر کو ہضم نہیں کرسکتی، راجہ فاروق حیدر

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیری اسلحہ اٹھا سکتے ہیں۔ آزادی کمشیر کی جدوجہد میں ایک لاکھ کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی افواج اغوا کر چکی ہیں۔  بھارتی وزیراعظم کو احساس کمتری ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ میرا پاکستان میں شاید اچھا استقبال نہیں ہو گا لیکن پرتپاک استقبال پر میں اہل لاہور کا شکر گزار ہوں۔


متعلقہ خبریں