کراچی کا موسم کروٹ بدل رہا ہے ، 26 سے 29 ستمبر تک پارہ بڑھنے کا امکان

بارش کے بعد کراچی میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی کا موسم کروٹ بدل رہا ہے ۔ دن بھر شہری تیز گرمی اور حبس سے پریشان رہے ۔ شام کو یکدم موسم بدلا اور کچھ علاقوں میں کالی گھٹائیں چھاگئیں اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔ پچیس ستمبر کو شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چھبیس ستمبر سے گرمی کی نئی لہر شہر کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ادھرکے الیکٹرک نے بجلی کی طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا اشارہ دے دیا ہے۔

کبھی دھوپ تو کبھی کالی گھٹائیں اور تیز ہوائیں۔ کراچی کا موسم پل پل تبدیل ہورہا ہے ۔دن بھر دھوپ کا راج رہا ۔ حبس نے شہریوں کا برا حال کئے رکھا۔یکدم شام کو موسم نے کروٹ لی۔ اور کچھ علاقوں میں یکدم سورج غائب اور کالی گھٹائیں چھاگئیں۔اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

دن بھر ہیٹ ویو کے اثرات نے شہریوں کا برا حال کئے رکھا۔ حبس سے شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردرا سرفراز نے کہاہے کہ  بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان کی صور ت اختیار کر گیا ہے۔ لیکن اس سے شہر کو خطرہ نہیں ۔

25ستمبر کو شہر میں ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔جبکہ 26 سے 29 ستمبر تک انڈین گجرات سے ایک اور لو ایریا پریشر بنے گا، جس سے ایک بار بھر شہر میں سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

گرمی کے ساتھ بجلی کا استعما ل بڑھا تو کے الیکٹر ک نے لوڈشیڈنگ کا اشارہ بھی دے دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی  طلب 3200میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔

کے الیکٹر ک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے فراہمی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر دوسو میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار رہاتو لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آگاہی بارے مظاہرے


متعلقہ خبریں