قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے،سی ای او پی آئی اے

ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی، پی آئی اے اورکمپنی کےمعاملات طے

کراچی: پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) محمد ارشد محمود کا کہنا ہے کہ قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ بیڑے میں اگلے ماہ دو مزید جہاز شامل ہوجائیں گے۔

ارشد محمود ملک نے کہا کہ تاجروں کو مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر پانچ سے سات فیصد تک رعایت ملے گی۔

پی آئی اے کے سی ای او محمد ارشد محمود نے کورنگی ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرتاجروں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ اگلے ماہ دو اور آئندہ سال تک مزید تین جہاز پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارگو اور دیگر معاملات میں تاجروں کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔ تاجر برادری کے لئے خصوصی ٹکٹنگ کاونٹر قائم کریں گے۔ انہیں اندرونی پرواز پر پانچ فیصد اور غیرملکی پرواز پر سات فیصد تک رعایت ملے گی۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو کی فلائٹ کا آغاز کردیاہے ۔ دبئی کے لئے بھی فلائٹ کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔  اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن نے پی آئی اے کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاجواب سروس! پی آئی اے کے 46 طیارے مسافروں کے بغیر ہی پرواز بھرتے رہے


متعلقہ خبریں