پی ٹی آئی صوبہ چھوڑے، ڈینگی جانے اور ہم جانیں، مسلم لیگ ن

حافظ آباد میں بڑا اپ سیٹ ن لیگی سائرہ افضل تارڑ بڑے مارجن سے ہار گئیں


لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے ڈنگ تیز ہونے پر مسلم لیگ ن  بھی میدان میں آ گئی ہے، وزیراعلی اور وزیر صحت پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہاہے کہ  پی ٹی آئی صوبہ چھوڑے، ڈینگی جانے اور ہم جانیں۔ 

ڈینگی کے بے قابو مرض پر لیگی رہنما بزدار سرکار پر برس پڑے، میو اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے الزام عائد کیا کہ حکومتی وزراء ادویات میں کرپشن کرنے کے ساتھ کمیشن لینے میں مصروف ہیں۔

عظمی بخاری نے سوال اٹھایا کہ پیشگی حفاظی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نااہل ترین وزیراعلی ثابت ہوئے ہیں  انہیں فی الفور اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے ۔

مسلم لیگ ن کے  رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی اپنی شاہی سیر گاہ سے باہر نہیں نکلتے، حکمران ڈینگی پر قابو پانے کے لیے شہباز شریف اورخواجہ سلمان رفیق سے رہنمائی لے لیں تاکہ صوبے کے عوام کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے نجات مل سکے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی نے دس ہزار افراد کو لپیٹ میں لے لیا: حکومت کانجی اسپتالوں سے رابطہ


متعلقہ خبریں