شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز گل کے جانے کی وجہ ان کی آخری پریس کانفرنس بھی تھی انہیں محتاط انداز میں زبان استعمال کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے عہدیداران کو پارٹی چھوڑنے کا بیان لے بیٹھا۔

میاں محمود الرشید نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مولانا درخواست کریں تو ان کو اسلام آباد میں کھانا، کنٹینر اور جگہ بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان اختلافات کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل شہباز گل نے اپنے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ اختلافات سامنے آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے بات کرنے پر شہباز گل کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے استعفیٰ دیدیا

پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل کا کہنا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ تحریک انصاف چھوڑ دے۔ عثمان بزدار کو وزیر اعظم عمران خان نے عہدہ دیا ہے اور وہ اس پر قائم رہیں گے۔


متعلقہ خبریں