خیبر پختونخوا سے مزید 2 پولیو کیسز سامنے آگئے

پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا سے مزید 2 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جنکی باقاعدہ  تصدیق  بھی کردی گئی ہے۔

دونوں نئے کیس جنوبی ضلع  لکی مروت سے سامنے آئے ہیں۔پولیو میں مبتلا دونوں بچوں کا تعلق ایک ہی یونین کونسل تختی خیل سے ہے۔

محکمہ صحت کے کے پی کے تختی خیل سرائے نورنگ لکی مروت کے 6 ماہ اور 18 ماہ کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے دونوں کیسز کی تصدیق کردی ہے۔لکی مروت سے گذشتہ ہفتے بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا ۔ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 50 ہوگئی، سب سے زیادہ 22کیس بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔ نیشنل پولیو پروگرام کے مطابق دونوں بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیاہے۔

ادھر  پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے نومبر تا جون  تک چھ انسداد پولیو مہمات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ  قومی مہمات میں 4 کروڑ جبکہ ذیلی مہمات میں ڈیڑھ کروڑ  سے دو کروڑ بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔ تین قومی مہمات میں ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائیں گے۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک بھر میں تین مہمات میں خصوصی اضلاع میں قطرے پلائیں جائیں گے۔

قومی انسداد پولیو مہمات دسمبر، فروری اور اپریل میں ہوں گی،انسداد پولیو مہمات کا تعین عالمی سطح کے ماہرین کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ نومبر سے جون کا موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے موزوں ہے۔ نومبر تاجون پولیو مہمات کی کامیابی کے لئےمؤثر حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام نے میڈیا کے توسط سے ملک بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو مہمات میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

یہ بھی پڑھیے : نومبر تا جون  تک چھ انسداد پولیو مہمات کا شیڈول جاری


متعلقہ خبریں