وزیراعلی بلوچستان کی طرف سے باکسر محمد وسیم کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے دبئی میں فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے کوئٹہ کے باکسر محمد وسیم کی ملاقات ہوئی ہے،  حکومت بلوچستان کی طرف سے باکسر محمد وسیم کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا گیا۔ 

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم سے ملاقات  میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے بہترین انعقاد کے لیے صوبائی حکومت بھرپوراسپورٹس سے وابستہ نوجوانوں سے  تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

جام کمال خان نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے ۔

وزیراعلی بلوچستان نے حکومت کی جانب سے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال


متعلقہ خبریں