وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات


نیویارک:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ 

دفترخارجہ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں  دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے مابین جلد ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب  بورس جانسن سے ملاقات


متعلقہ خبریں