مودی کی پالیسی بھارتی مفادات کے منافی ہے، آنند شرما

مودی کی پالیسی بھارتی مفادات کے منافی ہے، آنند شرما

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما آنند شرما نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کی پالیسی بھارتی مفادات کے منافی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریسی رہنما آنند شرما نے ہیوسٹن میں مودی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار مودی سرکار کا نعرہ امریکی ووٹرز کے لیے پیغام تھا اور بھارتی پالیسی ہے کہ کسی ملک کے انتخابات میں مداخلت نہ کی جائے۔

بھارتی رہنما نے کہا کہ بھارت کے امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں سے ہی تعلقات ہیں اور نریندر مودی امریکہ میں ہمارے نمائندے ہیں کسی کے انتخابی مہم کے اسٹار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکی عدالت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مودی کے خلاف مقدمہ

ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ہونے والے جلسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی تھی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پاکستان پر مختلف الزامات عائد کیے تھے۔


متعلقہ خبریں