بورڈ کی رپورٹ میری درخواست پر انکوائری کمیٹی بٹھانے کے بعد آئی ہے،فیاض چوہان

فائل فوٹو


لاہور: صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے بیٹے کے نمبر بڑھانے کے معاملے پرانکوائری رپورٹ آنے پر  بیان جاری کیاہے۔ 

فیاض الحسن چوہان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میری درخواست پر انکوائری کمیٹی بٹھانے کے بعد آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں کہیں تذکرہ نہیں کہ نمبر بڑھانے کے لئے میں نے چیئرمین، سیکرٹری ایجوکیشن، کنٹرولر، یا ہیڈ ایگزیمینر پر کسی قسم کا دباؤ ڈالا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی امیدوار کو نمبر دینا ایگزمینر، ہیڈ ایگزیمینر اور بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے،  میرے بیٹے نے نہ تو ٹاپ کیا، نہ ہی سکالرشپ میں کسی طالبعلم کا حق مارا،میرے بیٹے نے عام سے ساڑھے سات سو نمبر لئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  رپورٹ کے ذریعے سے سیاسی دباؤ ڈالنے کا تاثر زائل ہوگیا، یہ الزام بھی رد ہوگیا کہ میں نے راولپنڈی بورڈ کے چیئرمین کو تعینات کرایا جس کے صلح میں میرے بیٹے کے نمبر بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ  چیئرمین بورڈ راولپنڈی کی تعیناتی 18 جولائی کو ہوئی، میرے بیٹے کے پریکٹیکل 4 جولائی کو ختم ہوگئے،چیئرمین بورڈ کی سیٹ کے لئے میرے بڑے بھائی بریگیڈئیر ریٹائرڈ ریاض کا نام بھی شارٹ لسٹ ہوا تھا۔

صوبائی وزیر برائے کالونیز نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی کی تعیناتی کے لئے کوئی سفارش نہیں کی جس کی گواہی وزیر اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: فیاض چوہان کے بیٹے کے نمبرغیرقانونی طورپربڑھائے گئے،انکوائری رپورٹ


متعلقہ خبریں