میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں جوابی کیز فروخت کے معاملہ پر ایف آئی اے متحرک


 لاڑکانہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں مبینہ طور پر جوابی کیز فروخت کیے جانے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سکھر ٹیم  نے مارکیٹ تھانہ کی حدود انصاری محلہ میں نجی سم نامی کوچنگ اکیڈمی پر چھاپہ مار کر ریکارڈ اور لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

نجی کوچنگ اکیڈمی کے اساتذہ پر مبینہ طور پر این ٹی ایس کے عملداروں کے ساتھ ملی بھگت سے پری میڈیکل ٹیسٹ کی جوابی کیز فروخت کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحریری شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں میڈیکل ٹیسٹ، 66 ہزار امیدواروں نے شرکت کی

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو چانڈکا میڈیکل کالج کی 150  اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشستوں پر انٹری ٹیسٹ لیا گیا تھا

لاڑکانہ پری میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کے اگلے روز طلبہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں