امریکہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قاتل کا سرپرست ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کی امریکہ سرپرستی کر رہا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار مظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے تھا جبکہ یو این او میں اب کوئی دم خم نہیں رہا، ہم نے پہلے ہی کہا تھا اقوام متحدہ یا امریکہ ہماری مدد نہیں کرے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم دنیا کے امن کے لیے بھی خطرناک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ’ٹرمپ کی بھارتیوں سے دوستی کشمیریوں کے لیے خطرہ ہے‘

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام میں امریکہ بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے اور مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ان کی اسلام دشمنی کا واضح اعلان ہے۔


متعلقہ خبریں