راولپنڈی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق


راولپنڈی:پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں ایک ہی دن میں ڈینگی سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

راولپنڈی انتظامیہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ شہر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں جس نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔ نوجوان صہیب میر 3 روز قبل ہی ڈینگی وائرس کا شکار ہوا تھا۔ جسے ہولی فیملی اسپتال میں بیڈ نہ ہونے کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 30 سالہ عبدالباسط بھی دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔ عبدالباسط کا تعلق چکوال سے ہے جو دو روز قبل ڈینگی کا شکار ہوا تھا اور اسے چکوال سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی صوبہ چھوڑے، ڈینگی جانے اور ہم جانیں، مسلم لیگ ن

ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 201 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار 214 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں