مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ہے، بورس جانسن

کورونا:برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے چھٹی نہ ملی

فائل فوٹو


نیویارک: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانس نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بورس جانس سے ملاقات کی ہے جس میں مشئلہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران، مودی چاہیں گے تو کشمیر پر ثالثی ہوگی، ٹرمپ

عمران خان نے بورس جونسن کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی خطرناک صورت حال سے بچنے کے لئے کرفیو فی الفور اٹھایا جائے اور پرامن حل کی طرف بڑھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ثالثی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر پر بہترین ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر عمران خان اور مودی تیار ہو جائیں تو وہ مسئلہ حل کرانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں نیویارک میں ہیں جہاں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

عمران خان نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں