ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

منگل کے روز راولپنڈی، گوجرانوالہ ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوںٗ اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ، مٹھی اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش : سند ھ: مٹھی 02،پنجاب: اسلام آباد (سیدپور )میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی، تربت 43 ، لسبیلہ اور نوکنڈی  میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کا موسم کروٹ بدل رہا ہے ۔گزشتہ شام کو یکدم موسم بدلا اور کچھ علاقوں میں کالی گھٹائیں چھاگئیں اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔ پچیس ستمبر کو شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چھبیس ستمبر سے گرمی کی نئی لہر شہر کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ادھرکے الیکٹرک نے بجلی کی طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا اشارہ دے دیا ہے۔

کبھی دھوپ تو کبھی کالی گھٹائیں اور تیز ہوائیں۔ کراچی کا موسم پل پل تبدیل ہورہا ہے ۔دن بھر دھوپ کا راج رہا ۔ حبس نے شہریوں کا برا حال کئے رکھا۔یکدم شام کو موسم نے کروٹ لی۔ اور کچھ علاقوں میں یکدم سورج غائب اور کالی گھٹائیں چھاگئیں۔اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

دن بھر ہیٹ ویو کے اثرات نے شہریوں کا برا حال کئے رکھا۔ حبس سے شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردرا سرفراز نے کہاہے کہ  بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان کی صور ت اختیار کر گیا ہے۔ لیکن اس سے شہر کو خطرہ نہیں ۔

25ستمبر کو شہر میں ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔جبکہ 26 سے 29 ستمبر تک انڈین گجرات سے ایک اور لو ایریا پریشر بنے گا، جس سے ایک بار بھر شہر میں سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں