میسی نے ‘فیفا پلیئر آف دی ایئر’ ایوارڈ جیت لیا


نیویارک: ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹ بالر لینول میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’فیفا پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

بارسیلونا کے وینگر نے لیورپول کے دفاعی کھلاڑی ویرجل وین ڈیجیک اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو مات دے کر یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

میسی نے گزشتہ سیزین میں اسپین کی فٹ بال لیگ لا لیگا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھااور 58 گیمز میں 54 گول داغ کر ایورپین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر وہ اپنی ٹیم ارجنٹینا کے ہمراہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھنے والے لیونل میسی 24 جون 1987 کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ میسی کا باپ ایک اسٹیل فیکٹری میں مینیجر اور ماں ایک ورکشاپ میں کام کرتی تھی۔

فٹ بال کے خطرناک کھلاڑی میسی ارجنٹائن کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور مسلسل محنت سے خود کو دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

گیارہ سال کی عمر میں ہارمون کی کمی کی تشخیص کے بعد میسی علاج کے لیے اسپین منتقل ہوئے۔ بعد ازاں مقامی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا سے معاہدہ کیا۔

لیونل میسی نے ایف سی بارسلونا کے لیے اٹھ لالیگا، چار یوای ایف اے، چار کوپا ڈیل رے، اور چھ اسپینش سپر کپ ٹرافیز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں