اسٹاک مارکیٹ میں 78 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج معمولی اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 78 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 751 پوائنٹس پر موجود تھا جبکہ ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 47 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 31 ہزار 798 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 315 پوائنٹس تک کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 436 پوائنٹس تک گر گئی تھی تاہم کاروبار کا اختتام 78 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 31 ہزار 829 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 70,556,970 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,478,865,412 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کو ایک ماہ میں 152 ارب روپے کے پرائز بانڈز واپس مل گئے،سی ڈی این ایس


متعلقہ خبریں