سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلیے روانہ

سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلیے روانہ

لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ہے جو آج سہ پہر تین بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے روانگی سے قبل ایس ایل سی ہیڈکوارٹر میں خصوصی دعا کی۔

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں 3 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی اوراس کے لیے دونوں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سب سے پہلے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔ پہلا میچ بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا ایک روزہ میچ 29 ستمبر بروز اتور جبکہ تیسرا میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تین ٹی 20 میچ بھی ہوں گے جن کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچ اکتوبر کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا جب کہ دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں بالترتیب 7 اور 9 اکتوبر کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں