ہارورڈ یونیورسٹی پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سروے کرے گی

پنجاب پولیس کا موجودہ یونیفارم – فائل فوٹو ہم نیوز


لاہور: پنجاب پولیس نے اپنی کارکردگی کو جانچنے کےلیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں ہارورڈ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائسز (لمز) سے معاہدہ کر لیا ہے اور اب یہ دونوں جامعات پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سروے کریں گی۔

معاہدے کے مطابق اب دونوں جامعات کے ریسرچرز پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سروے کریں گے۔

محکمہ پولیس پر کیے جانے والے سروے میں پولیس کلچر، فرنٹ ڈیسک، خدمت مراکز، پولیس اسٹیشنز اورپولیس کے رویوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سروے کی رپورٹ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو پیش کی جائے گی۔

یوننیورسٹیز پولیس کے نئے پروجیکٹس اور پولیس کے عوام سے رویہ کے بارے میں بھی سروے کریں گی، یونیورسٹیز کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے پنجاب پولیس تنقید کی زد میں ہے۔

صلاح الدین نامی شخص کے پنجاب پولیس کی حراست میں وفات، بزرگوں سے پولیس حکام کے نامناسب رویے اور ایسے دیگر واقعات کے باعث پنجاب پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں