فیصل واوڈا نے وزیر خارجہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

ن لیگ کا آخری اقتدار، پھر یہ پنجاب کی ایم کیو ایم بن جائیگی، فیصل واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ کشمیر کے حوالے سے کئے گئے دعوے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور پاکستانی قوم کے آگے جواب دہ ہونا پڑے گا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کشمیر کے معاملے پر 50 سے زیادہ ممالک کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا لیکن اقوام متحدہ کی ہیومن رائیٹس کونسل میں پاکستان  16 ووٹ بھی حاصل نہیں کر پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کشمیر کے معاملے پر اقتصادی مفادات کی خاطر کچھ ممالک دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو یہ صرف اس خطے تک محدود نہیں رہے گی پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومت سے این آر او نہ مانگیں تب ہی ان سے بات ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں