آصف حیدر شاہ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج ملنے کا امکان


کراچی: واٹراینڈ سیوریج بورڈ کراچی کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے حکومت سندھ کا متعدد ناموں پرغور جاری ہے، کئی افسران نے پوسٹ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آصف حیدر شاہ کو اضافی ذمہ داری دے دی جائے۔

سندھ حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 21 رکھنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹریٹو سروس کے افسر آصف حیدر شاہ کو ایم ڈی واٹربورڈ کا بھی اضافی چارج دیا جارہا ہے جس کا آرڈر آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

انہیں حال ہی میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ کمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

سید آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ مجھےحکومت سندھ کے کسی ایسے فیصلے کی اطلاع نہیں ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) کے موجودہ ایم ڈی سید ہاشم رضا اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر کل ریٹائرہوجائیں گے۔

عہدے پر تعیناتی کے لیے زیرغور ناموں میں سابق ڈپٹی کمشنرسینٹرل، موجودہ کمشنرژوب ڈویژن بلوچستان ڈاکٹرسیف الرحمن، سابق کمشنر کراچی روشن علی شیخ، سابق فنانشل ایڈوائزرکراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) وموجودہ سربراہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ حکومت سندھ خالد محمود شیخ اور واٹربورڈ کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں