’ہیڈ ایگزامینر نے فیاض الحسن کے بیٹے کے نمبر بڑھانے میں اختیارات سے تجاوز کیا‘

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

لاہور: راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی جانب سے پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے پریکٹیکل نمبروں کے متعلق غیر جانبدار کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیڈ ایگزامینر نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نمبر بڑھائے۔

اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ میری جانب سے ہیڈ ایگزامینر پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے بھی میری طرف سے سیاسی دباؤ کے نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ جامع، غیر جانبدار ہے اور تمام حقائق کا احاطہ کرتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کارروائی میں ملوث سیکریسی برانچ کے کچھ اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منافقت اور اقربا پروری میرا وطیرہ نہیں ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے صوبائی وزیر کے بیٹے کا نتیجہ روک لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کو فزکس پریکٹیکل میں مبینہ اضافی نمبر دیے گئے جس کی وجہ سے ان کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان چیمہ نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر لی، تاہم فیاض الحسن چوہان نے نتیجہ روکے جانے پر اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں