ٹرمپ نے کشمیر پر خاموشی اختیار کرکے امریکی کردار تہس نہس کردیا، برنی سینڈرز

کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی؟امریکی سینیٹر کا استفسار

ہیوسٹن: امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میدان سیاست میں مقابلہ کرنے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرزنے اس امر پرسخت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کوئی لفط تک ادا نہیں کیا۔ انہوں نے سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق بنیادی عنصر کے طور پر شامل ہے لیکن امریکی صدر نے بھارتی اقدامات پر کسی قسم کی تنقید نہیں کی۔

امریکہ: صدارتی امیدوار برنی سینڈرز بھی کشمیریوں کی حمایت میں بول پڑے

77 سالہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مؤقر امریکی اخبار ’Houston Chronicle‘ میں لکھا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی عنصر انسانی حقوق ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے یکطرفہ اقدامات کے بعد سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کو دیگر تکالیف و پریشانیوں کے ساتھ ساتھ علاج معالجے تک کی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔

ہمالیائی وادی چنار کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹربرنی سینڈرز نے اپنے تحریر کردہ مضمون میں لکھا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پرچپ سادھ  کرمودی کی ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دونوں کی ہونے والی ملاقات میں دوستی کی بازگشت سنائی دی لیکن انسانی المیے پر مکمل خاموشی ناقابل قبول ہے۔

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے خواہش مند ڈیموکریٹک سینیٹربرنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کا عالمی لیڈر شپ کا کردار تہس نہس کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ ہونے والی ملاقات میں اٹھانا چاہئے تھا۔

نہلے پہ دہلا: عمران خان اور ٹرمپ نے ایک دوسرے کو ٹاسک سونپ دیا

برنی سینڈرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ مطالبہ کریں اورزوردیں کہ کشمیر پرعائد پابندیاں اٹھائی جائیں اورمواصلاتی نظام کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات انتہائی پریشان کن ہیں۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ نے کشمیرمیں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر امریکہ کو عالمی انسانی قوانین کی حمایت میں واضح طور پر بات کرنی ہوگی۔

کشمیریوں کے پاس کھونے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، راجہ فاروق حیدر

ڈیموکریٹک سینیٹر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی منشا کے مطابق نکالا جائے۔ انہوں نے صدرڈونلڈ  ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تنازع کے پرامن حل کی حمایت کریں۔


متعلقہ خبریں