چین حکومت کا محکمہ موسمیات کے لیے تین ویڈیو اسٹوڈیو کا تحفہ


 کراچی : چین حکومت  نے پاکستان کے محکمہ موسمیات کے لئے تین وڈیو اسٹوڈیو بطور تحفہ دیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ہیڈ آف ریسرچ اینڈ ڈویلیپمنٹ طاہر خان کے مطابق ایک اسٹوڈیو اسلام آباد دوسرا لاہور جبکہ تیسرا کراچی میں بنے گا۔

وڈیو اسٹوڈیوں میں کراچی کے موسم کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ اور بلوچستان کے موسم کا احوال بھی بتایا جائے گا۔

طاہر خان کا کہنا ہے کہ ہمارا  موسم انفامیشن سسٹم تھوڑا کمزور تھا جس کے باعث اسٹوڈیوں کی بنیاد رکھی۔  چینی حکومت نے ہمیں خود اسٹوڈیو بنانے کی  پیشکش کی تاکہ سسٹم کو مظبوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وڈیو اسٹوڈیو کی  وساطت سے موسم کا حال محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ ہر نشر کیا جائیگا۔ میٹ کی افیشل ویب سائیٹ کے علاوہ یوٹیوب، ٹیوٹر اور فیس بک پر بھی شہریوں کو باخبر رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کہیں بھی طوفان کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا چینلز بھی موسم کے اس خبر نامے سے باخبر رہ سکے گے اور اپنے چینل پر نشر کرسکتے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ یہ اسٹوڈیو چائنہ میٹرلوجیکل ایڈمینسٹریشن کی زیر نگرانی بنائے جارہے ہیں۔  دو سے تین ہفتے میں بقائدہ اسٹویو سے نشریات شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی معمول کی خبروں کے علاوہ اسپیشل ایونٹ کی خبریں بھی اسٹوڈیو سے دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں