سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے 6ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی


اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ  کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی سفارش کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج جسٹس شکیل الرحمان کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مستقل کئے جانے والے ججوں میں جسٹس انوار الحق پنوں،جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس محمد وحید خان ، جسٹس احمد رضا،جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: ’جوڈیشل کونسل میں درخواستوں پر لوگ مر جاتے ہیں پھر بھی سماعت نہیں ہوتی‘


متعلقہ خبریں