پاکستان کسی بھی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، رضا ربانی

پاکستان کی فنانشنل اور معاشی صلاحیت غیر ملکی سامراج کو بیچ دی گئی، رضا ربانی

فوٹو: فائل


کراچی:چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

میاں رضا ربانی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ احتساب صرف سیاست دان کا نہیں، سول، بیوروکریسی، ملٹری اور عدلیہ کا بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی ازسر نو تشکیل کرنے کی ضرورت ہے، جن سیاسی جماعتوں کی سینیٹ میں نمائندگی ہے انہیں نمائندگی کا حق ہے۔ سینیٹ انتخابات میں نواز لیگ کے باہر ہونے سے سیاسی نظام کو دھچکا لگا ہے۔

میاں رضا ربانی نے جمہوریت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ  جمہوریت کے فروغ کے لیے بات کی ہے۔ بے نظیر پاکستان اور مذہب اسلام کے حق میں تھیں۔ ان کی نظر پاکستانی اقدار پر تھی۔

 


متعلقہ خبریں