کٹھ پتلیوں کو نہ نکالا گیا تو جیالے جنوری میں پنڈی پہنچیں گے، بلاول بھٹو


سکھر :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جنوری میں راولپنڈی آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کٹھ پتلی حکومت کےسہولت کاروں کو جنوری تک ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔ یکم جنوری کے بعد اگر انکو نہی نکالا گیا تو جیالوں کو نہیں روکیں گے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پنڈی پہنچیں گے جہاں آپ ہمارے ٹرائل کرتے ہو،جنوری میں جیالے پنڈی پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایوب خان ضیا، اور مشرف کو بھگا دیا، یہ کٹھ پتلی کچھ نہیں ہے۔

سکھر میں سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ آمد پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کٹھ پتلیوں کو اقتدار سونپا گیاتو عوامی حقوق پر حملے شروع ہو گئے ہیں۔

سندھ نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کو شکست دی ہے،پورے پاکستان کو کٹھ پتلی کو جتوایا گیامگرسندھ میں کٹھ پتلی کمیاب نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ساتھ ہیں کیونکہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ بینظیر بھٹو کا ساتھ دیاہےاگر ملک بچا ہوا ہے اور اٹھارویں ترمیم بچی ہوئی ہے تو صرف پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری حقوق، انسانی اور معاشی حقوق پر سودا نہیں کریں گے. اٹھارہویں ترمیم کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ثبوت کے بغیر گرفتار کرکے سزا دلوائی جارہی ہے، یہ سمجھتے ہیں سیاسی قیادت کو گرفتار کرکے عوام کی آواز دبا سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ  کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.یہ سمجھتے ہیں کراچی پر قبضہ اور اٹھارویں ترمیم ختم کردیں گے یہ انکی بھول ہے۔

بلاول بھ۔ٹوزرداری نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال پر جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا. آصف زرداری سے تحقیقات میں خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں کو بٹھایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے الگ قانون بنایا جاتا ہے،آصف زرداری اور فریال تالپور کو پنڈی میں رکھا جاتا ہے،پنڈی میں ایسا کیا ہے کہ انہیں وہاں  رکھا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنڈی میں ہی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو شہید کیا جاتا ہے.یہ ہمیں دبانا چاہتے ہیں،انہیں نہیں معلوم ہم بینظیر بھٹو کے ماننے والے ہیں ہم نے ہر آمر کا مقابلہ  کیا ہے.

یہ بھی پڑھیے: حکومت کو غیر جمہوری اقدامات کے ذریعے انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول


متعلقہ خبریں